تو رہ نورد شوق ہے منزل نہ کر قبول
دلچسپ معلومات
سلطان ٹیپو کی وصیت۔
تو رہ نورد شوق ہے منزل نہ کر قبول
ليلیٰ بھي ہم نشيں ہو تو محمل نہ کر قبول
اے جوئے آب بڑھ کے ہو دريائے تند و تيز
ساحل تجھے عطا ہو تو ساحل نہ کر قبول
کھويا نہ جا صنم کدہ کائنات ميں
محفل گداز گرمیِ محفل نہ کر قبول
صبح ازل يہ مجھ سے کہا جبرئيل نے
جو عقل کا غلام ہو وہ دل نہ کر قبول
باطل دوئی پسند ہے حق لا شريک ہے
شرکت ميانہ حق و باطل نہ کر قبول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.