لے ترے من چلے کا سودا ہے کھٹا اور میٹھا
دلچسپ معلومات
ایک ضعیف چورن مرچن کی پڑیاں بیچتا پھرتا تھا اور آواز دیتا کہ ”ترے من چلے کا سودا ہے کھٹا اور میٹھا“ بہادر شاہ ظفر دوم نے اسے سنا اور اس پر مصرعے لگائے جو گلی گلی میں مشہور ہوگئے اور بچہ بچہ کی زبان پر تھے، صرف دو بند مل سکے جو ذیل میں درج ہیں۔
کنجڑے کی سی ہاٹ ہے دنیا جنس ہے سارے اکٹھے
میٹھے چاہے میٹھے لے لے، کھٹے چاہے کھٹے
لے ترے من چلے کا سودا ہے کھٹا اور میٹھا
روپ رنگ پر پھول نہ دل میں دیکھ عقل کے بیری
اوپر میٹھی نیچے کھٹی، انبوا کی سے کیری
لے ترے من چلے کا سودا ہے کھٹا اور میٹھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.