Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خوب پہچان لیا ہم نے کہ ہاں ہاں ہے یہی

بیدم شاہ وارثی

خوب پہچان لیا ہم نے کہ ہاں ہاں ہے یہی

بیدم شاہ وارثی

MORE BYبیدم شاہ وارثی

    خوب پہچان لیا ہم نے کہ ہاں ہاں ہے یہی

    اب نہ بھولیں گے اسے صورت جاناں ہے یہی

    عشق میں راہبر منزلِ جاناں ہے یہی

    شوق کہتے ہیں جسے مرشدِ پاکاں ہے یہی

    غمزہ و ناز و ادا شوخیٔ و انداز خرام

    تیغ کیا ہوگی مری قتل کاساماں ہے یہی

    کلمۂ کفر پڑھاتا ہے مسلمانوں سے

    عشق کہتے ہیں اسے دشمنِ ایماں ہے یہی

    نہ اُدھر جا، ادھر شیخ کی مسجد ہے قریب

    آ اِدھر پیر مغاں محفلِ رنداں ہے یہی

    جس نے آئینہ کو حیران بنا رکھا ہے

    دیکھ کر آپ کو آئینہ میں حیراں ہے یہی

    دے کے دم تم نے سہیں جور و جفائیں بیدمؔ

    کیا تعجب ہے وفاداروں کے شایاں ہے یہی

    مأخذ :
    • کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 13)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے