Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے فلک دے ہم کو پورا غم تو کھانے کے لیے

داغ دہلوی

اے فلک دے ہم کو پورا غم تو کھانے کے لیے

داغ دہلوی

MORE BYداغ دہلوی

    اے فلک دے ہم کو پورا غم تو کھانے کے لیے

    وہ بھی حصہ کر دیا سارے زمانے کے لیے

    سر گذشت اپنی فسانہ ہے زمانے کے لیے

    گم ہوئے تھے ہم جو ان سے یاد آنے کے لیے

    پاس اپنے دل کے رہنے دیجیے میرا بھی دل

    اک خوشی کو چاہیے اک غم اٹھانے کے لیے

    بس رہا ہے جی میں تو بس نازنیں نازک بدن

    اب کہاں سے لائے دل چوٹ کھانے کے لیے

    روز محشر کیا یہ بت بیکار ہی رہ جائیں گے

    اک نہ اک فتنہ ہے لازم اک آنے کے لیے

    مر گیے تو مر گیے ہم عشق میں ناصح کو کیا

    دل تو آنے کے لیے ہے جان جانے کے لیے

    داغؔ جنت کو سدھارو اب اسی کوچہ میں ہے

    دور جائے پاؤں کیوں اپنے تھکانے کے لیے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے