Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہنے دیتی نہیں کچھ منہ سے محبت تیری

داغ دہلوی

کہنے دیتی نہیں کچھ منہ سے محبت تیری

داغ دہلوی

MORE BYداغ دہلوی

    کہنے دیتی نہیں کچھ منہ سے محبت تیری

    لب پہ رہ جاتی ہے آ آ کے شکایت تیری

    اب تیرا اے دل بیتاب خدا حافظ ہے

    کر چکے ہم تو محبت میں حفاظت تیری

    یاد سب کچھ ہیں مجھے ہجر کے صدمے ظالم

    بھول جاتا ہوں مگر دیکھ کے صورت تیری

    عدم آباد کو جاتے ہیں بشر خالی ہاتھ

    مجھ کو یہ ناز ہے کہ لے جاؤں گا حسرت تیری

    ہے رقیبوں کی زباں پر بھی ستم کا شکوہ

    تو بھی مجبور ہے جاتی نہیں عادت تیری

    دیکھیے کرتی ہے رسوائی زمانہ کیا کیا

    مجھ کو یہ چاہ مری تجھ کو یہ صورت تیری

    کوچۂ یار میں بھی دل نہیں لگتا اے داغؔ

    دیکھیے جائے گی کس روز یہ وحشت تیری

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے