Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

درد سہہ کر بھی ترا نام لیے جاتے ہیں

فنا بلند شہری

درد سہہ کر بھی ترا نام لیے جاتے ہیں

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    دلچسپ معلومات

    بہ روایت بخشی سلامت علی خاں قوال و زاہد کاشف متے خاں قوال۔

    درد سہہ کر بھی ترا نام لیے جاتے ہیں

    تیرے دیوانے تجھے یاد کیے جاتے ہیں

    ہم تو میخوارِ محبت میں ہمیں جام سے کیا

    وہ پلاتے ہیں نگاہوں سے، پیے جاتے ہیں

    ایک ہم ہیں کہ ہمیں پاسِ وفا کچھ بھی نہیں

    ایک وہ ہیں کہ کرم ہم پہ کیے جاتے ہیں

    دردِ الفت کا یہ اندازِ وفا کیا خوب

    میں تڑپتا ہوں وہ تسکین دیے جاتے ہیں

    ان سے کہتے نہیں کیوں جلوہ دکھایا تم نے

    لوگ دیوانے کو الزام دیے جاتے ہیں

    خود وہ دیوانہ بناتے ہیں محبت میں مجھے

    خود مرا چاکِ گریبان سیے جاتے ہیں

    تو نوازے نہ نوازے تری مرضی ہے دوست!

    ہم تو سجدے تیری چوکھٹ پہ کیے جاتے ہیں

    اے فناؔ عشق کا دستور بھلا کی سمجھو

    عشق میں دل ہی نہیں سر بھی دیے جاتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Fana (Pg. 165)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے