میں نے یہ بندگی کا طریقہ بنا لیا
میں نے یہ بندگی کا طریقہ بنا لیا
اپنے صنم کو یاد کیا سر جھکا لیا
پوجا بتانِ دہر کو تسبیح توڑ کر
الفت میں اپنے آپ کافر بنا لیا
در در بھٹک رہے تھے مسلماں تھے جب تلک
کافر ہوئے تو منزلِ مقصد کو پا لیا
کعبہ کسی کا ناز اٹھائے تو ہم کو کیا
ہم نے تو اس کی یاد کو کعبہ بنا لیا
اب آرزوئے دنیا و عقبیٰ نہیں رہی
تو نے کرم کیا مجھے اپنا بنا لیا
کعبے میں شیخ! تجھ کو خدا کی ہے جستجو
ہم نے بتوں کے در سے خدا کا پتا لیا
جو بے قراریاں تھیں وہ تسکین بن گئیں
جب دردِ لا دوا کو مسیحا بنا لیا
وہ اور ہوں گے موت جنھیں کر گئی فناؔ
میں نے فنا کی راہ سے درسِ بقا لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.