کافرِ عشق کو کیا سے کیا کر دیا
کافرِ عشق کو کیا سے کیا کر دیا
بت پرستی نے حق آشنا کر دیا
کوئی دیکھے حقیقت مرے کفر کی
میں نے جس بت کو پوجا خدا کر دیا
پارسائی دھری رہ گئی شیخ کی
چشمِ جادو اثر تو نے کیا کر دیا
دیکھنے والے کعبہ سمجھنے لگے
کتنا روشن ترا نقشِ پا کر دیا
بت پرستی میں کی میں نے وہ بندگی
بتکدے کو بھی قبلہ نما کر دیا
اے فناؔ میری میت پہ کہتے ہیں وہ
آپ نے اپنا وعدہ وفا کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.