Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جناں سے ہے دور اہل کینہ تمہارا

فرحت

جناں سے ہے دور اہل کینہ تمہارا

فرحت

MORE BYفرحت

    جناں سے ہے دور اہل کینہ تمہارا

    نہ جائے گا دوزخ میں بینا تمہارا

    نہ کیوں کر ہو معمور اسرار حق سے

    ہے کنزِ الٰہی وہ سینا تمہارا

    ہے بو گیسوئے پاک کی رشک عنبر

    فزوں عطر سے ہے پسینا تمہارا

    حسینانِ عالم کی دیکھیں ادائیں

    نرالا ہے سب سے قرینا تمہارا

    بزرگی میں رتبہ میں روئے زمیں پر

    نہیں عرش سے کم مدینا تمہارا

    مقامِ دنیٰ جب کہ وہ لامکاں ہے

    نہ کیوں عرشِ اعظم ہو سینا تمہارا

    نگاہِ کرم ہو دلِ بے بینوا پر

    ہے محتاج نان شبینا تمہارا

    اجل کے حوالے کرو جان فرحتؔ

    کہ مرنے سے بدتر ہے جینا تمہارا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے