Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیجیے لطف و کرم اے جان من

غلام معین الدین گیلانی

کیجیے لطف و کرم اے جان من

غلام معین الدین گیلانی

MORE BYغلام معین الدین گیلانی

    کیجیے لطف و کرم اے جان من

    تا بکے جور و ستم اے جان من

    بزم میں ہم آپ کی پھر آ گیے

    لے کے امیدِ کرم اے جان من

    آپ تو کر کے تعلق منقطع

    شاد ہیں ناشاد ہم اے جان من

    توڑ دو تم ہم نہ توڑیں گے کبھی

    ہم نے کھائی ہے قسم اے جان من

    کر لو اقرارِ محبت پھر ذرا

    ہیں بہت غمناک ہم اے جان من

    ہم نے اقرارِ محبت یوں کیا

    آپ کا ہو گا کرم اے جانِ من

    زندگی کا لطف پھر آ جائے گا

    ایک ہو جائیں جو ہم اے جانِ من

    ہم پریشاں حال ہیں برباد ہیں

    کیجیے کچھ تو کرم اے جان من

    آپ کی آمد سے یہ ویراں کدہ

    بن گیا باغِ ارم اے جان من

    چشمِ میگوں آپ کی مدہوش ہم

    کیا یہی ہے جامِ جم اے جان من

    پھر کھلیں گے راز سر بستہ تمام

    جان سے گزرے جو ہم اے جان من

    جو بھی چاہیں دیجیے اب فیصلہ

    ہے سر تسلیم خم اے جانِ من

    سر کے بل جا کر گرے اس جا سے ہم

    رہ گیا جب اِک قدم اے جان من

    دیکھ کر یہ آنکھ تیری نیم باز

    مست ہیں سرشار ہم اے جان من

    اک نہ اک دن آپ خود آ جائیں گے

    توڑ کر اپنی قسم اے جان من

    دیکھ لیں وہ سامنے آتا ہے کون

    سر جھکائے صبح دم اے جان من

    جس قدر ممکن ہو جلد آ جائیے

    رہ گیا ہے وقت کم اے جانِ من

    عشق میں آتا ہے اک ایسا مقام

    جس جگہ پر ہم نہ تم اے جان من

    تم کسی صورت نہ میرے بن سکے

    کھا رہا ہے اک یہ غم اے جان من

    سیدھے منہ تم بات بھی کرتے نہیں

    کیا یہ کھائی ہے قسم اے جان من

    کون سنتا ہے سنائیں ہم کسے

    اپنی رودادِ الم اے جانِ من

    ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی خبر

    ہوگیا ہوں ایسا گم اے جانِ من

    پوچھتے ہو مجھ سے اب کیا حال ہے

    پھیر کر نظرِ کرم اے جانِ من

    تم جہاں چاہو وہاں چھپتے پھرو

    ڈھونڈ لیں گے تجھ کو ہم اے جانِ من

    ہے تمنا اب دلِ مشتاقؔ کی

    زندگی گزرے بہم اے جان من

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    حاجی محبوب علی

    حاجی محبوب علی

    مأخذ :
    • کتاب : اسرارالمشتاق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے