اب کیا سوچیں کیا ہونا ہے جو ہوگا اچھا ہوگا
اب کیا سوچیں کیا ہونا ہے جو ہوگا اچھا ہوگا
پہلے سوچا ہوتا پاگل اب رونے سے کیا ہوگا
یار سے غم کہہ کر تو خوش ہو لیکن تم یہ کیا جانو
تم دل کا رونا روتے تھے وہ دل میں ہنستا ہوگا
آج کسی نے دل توڑا تو ہم کو جیسے دھیان آیا
جس کا دل ہم نے توڑا تھا وہ جانے کیسے ہوگا
میرے کچھ پل مجھ کو دے دو باقی سارے دن لوگو
تم جیسا جیسا کہتے ہو سب ویسا ویسا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.