مل جل کے ارضِ پاک کو رشکِ ارم کریں
مل جل کے ارضِ پاک کو رشکِ ارم کریں
کچھ کام آپ کیجیے کچھ کام ہم کریں
حالات کا لحاظ اب اہلِ قلم کریں
نیزے اٹھائیں ہاتھ میں تیغیں علم کریں
کیا ہوگا کیا نہ ہوگا یہ سب ان پہ چھوڑیے
اپنا یہ کام ہے سرِ تسلیم خم کریں
اے عشقِ اب پناہ ملے گی کہاں تجھے
وہ بھی یہ کہہ رہے ہیں محبت کو کم کریں
پوشیدہ دشمنی سے جو رکھیں ہمیں معاف
کوثرؔ ہمارے دوست بڑا ہی کرم کریں
- کتاب : کلام کوثر نیازی (Pg. 47)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.