تری آنکھوں میں کھونا چاہتا ہوں
تری آنکھوں میں کھونا چاہتا ہوں
اسی خلوت میں سونا چاہتا ہوں
جہاں موجوں میں کچھ ٹھراؤ سا ہے
وہیں کشتی ڈبونا چاہتا ہوں
یہی معراج ہے شاید خوشی کی
خوشی کے وقت رونا چاہتا ہوں
ذرا کھل کر برس اے ابر رحمت
میں اپنا جام دھونا چاہتا ہوں
تم اپنی زلف کی کچھ چھاؤں دے دو
کہ میں کچھ دیر سونا چاہتا ہوں
نہ جانے کیوں ٹھہر جاتا ہے طوفاں
سفینہ جب ڈبونا چاہتا ہوں
ذرا خاموشؔ میرا دل تو دیکھو
انہیں پاکر بھی کھونا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.