پہلی نظر تھی دل کا مول
پہلی نظر تھی دل کا مول
اب آنسو کے موتی رول
شاید وہ پھر آ جائیں
کہتے ہیں دھرتی ہے گول
آنکھیں کچھ گھبرائی سی
دل کی حالت ڈانواں ڈول
عشق کی نا قدری مت پوچھ
سونا بھی مٹی کے مول
دنیا کیا، امیدیں کیا!
پیتل پر چاندی کا جھول
سورج سر پر آ پہنچا
سونے والے! آنکھیں کھول
بادل، ٹھنڈک، ہریالی
اور اس پہ کوئل کے بول
ظلم کا بدلہ پیارے دے
کنکر لے کر ہیرے تول
ماہرؔ ان کا کیا کہنا
اچھی صورت میٹھے بول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.