سحر اس حسن کے خورشید کو جاکر جگا دیکھا
سحر اس حسن کے خورشید کو جاکر جگا دیکھا
ظہورِ حق کوں دیکھا خوب دیکھا باضیا دیکھا
سجن کس کس مزے سے آج دیکھا مجھ طرف یارو
اشارت کر کے دیکھا ہنس کے دیکھا مسکرا دیکھا
میں دیکھا رات اس کی زلف کے بندوں کو رویا میں
سحر زنجیر دیکھا دام دیکھا اژدہا دیکھا
نہیں پایا مرے رونے کوں اور فریاد کوں بادل
برس دیکھا جھڑی کوں باندھ دیکھا کڑ کڑا دیکھا
نہیں ملتا مرا نازک ہٹیلا کیا کروں مظہرؔ
تصدق ہو کے دیکھا پاؤں پڑ دیکھا منا دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.