Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رندوں کو ادب دے کر محفل کو نکھارا ہے

مصباح الحق عمادی

رندوں کو ادب دے کر محفل کو نکھارا ہے

مصباح الحق عمادی

MORE BYمصباح الحق عمادی

    رندوں کو ادب دے کر محفل کو نکھارا ہے

    ساقی کی نگاہوں نے کس کس کو سنوارا ہے

    وہ ساقیِ کوثر بس اتنا سا کرم کر دیں

    کہہ دیں وہ اشارے سے یہ رند ہمارا ہے

    مرشد کے وسیلے سے ہم پر تو کرم کر دیں

    محشر میں فقط ہم کو اک ان کا سہارا ہے

    یارب یہ تمنا ہے، خواہش ہے تو بس اتنی

    اتنا وہ فقط کہہ دیں دیوانہ ہمارا ہے

    یہ ایک بھکاری ہے کوئے درِ جاناں کا

    للہ کرم کردو! درویش تمہارا ہے

    مرشد تری چوکھٹ کو ہم قبلہ سمجھتے ہیں

    زاہرؔ اسی کوچے نے ہم کو بھی سنوارا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے