Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نظر میں رہنما ہے میں نہیں ہوں

محمد بادشاہ قدیرؔ

نظر میں رہنما ہے میں نہیں ہوں

محمد بادشاہ قدیرؔ

MORE BYمحمد بادشاہ قدیرؔ

    نظر میں رہنما ہے میں نہیں ہوں

    مرے دل میں خدا ہے میں نہیں ہوں

    اقامت میں رکوع سجدے و جلسے

    لباسِ ظاہرا ہے میں نہیں ہوں

    مٹا کر آپ کو دیکھا تو پایا

    وہی بے چوں چرا ہے میں نہیں ہوں

    ہے نورِ احمدی ہی دونوں جگ میں

    عرب پہ جگ فدا ہے میں نہیں ہوں

    انا الحق کی صدا دل نے سنایا

    عجب کچھ انتہا ہے میں نہیں ہوں

    برہمن دیر میں جا دیکھتے ہیں

    میں دیکھا جا بجا ہے میں نہیں ہوں

    قدیرؔ ہیں دستگیر سر پہ ہمیشہ

    وہی تو پیشوا ہے میں نہیں ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے