آئے ہیں وہ مزار پہ گھونگھٹ اتار کے
آئے ہیں وہ مزار پہ گھونگھٹ اتار کے
مجھ سے نصیب اچھے ہیں میرے مزار کے
مقتل میں حال پوچھو نہ مجھ بیقرار کے
تم اپنے گھر کو جاؤ چھری پھیر پھار کے
بجلی کبھی گری کبھی صیاد آ گیا
ہم نے تو چار دن بھی نہ دیکھے بہار کے
اللہ جانے قبر ہے کس نامراد کی
ارمان رو رہے ہیں سرہانے مزار کے
صیاد تیرے حکم رہائی کا شکریہ
ہم تو قفس میں کاٹ چکے دن بہار کے
وعدہ تو کر گیے ہیں قمرؔ مجھ سے شام کا
کیسے کٹیں گے چار پہر انتظار کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.