اس نے کہا تو کون ہے میں نے کہا بندہ ترا
اس نے کہا تو کون ہے میں نے کہا بندہ ترا
اس نے کہا کیا چاہیے میں نے کہا صدقہ ترا
اس نے کہا دل میں ہے کیا میں نے کہا الفت تری
اس نے کہا سر میں ہے کیا میں نے کہا سودا ترا
اس نے کہا تارے ہیں کیا میں نے کہا افشاں تری
اس نے کہا ہے چاند کیا میں نے کہا جلوا ترا
اس نے کہا کیوں سر جھکا میں نے کہا طالب ہوں میں
اس نے کہا کرتا ہے کیا میں نے کہا سجدا ترا
اس نے کہا یہ دل ہے کیا میں نے کہا تیری جگہ
اس نے کہا کیا ہے نظر میں نے کہا پردا ترا
اس نے کہا کیا ہے خزاں میں نے کہا تیرا عتاب
وہ بولا کیا ہے فصلِ گل میں نے کہا عشوا ترا
اس نے کہا میں کون ہوں میں نے کہا مہر مبیں
اس نے کہا ہے رازؔ کیا میں نے کہا رسوا ترا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.