نہ محوِ در فنا ہوں نہ سہوِ در بقا ہوں
نہ محوِ در فنا ہوں نہ سہوِ در بقا ہوں
ہستی و نیستی کا جلوہ دکھا رہا ہوں
مقصد ہوں عارفوں کا آرام اؤلیا ہوں
لیلیٰ کا ناز ہوں میں مجنوں کا میں بکا ہوں
مؤمن کا ہوں میں ایماں کافر کا کفر میں ہوں
دیر و حرم میں میں ہی دونوں کا مدعا ہوں
آتا نظر نہیں ہوں گو سامنے ہوں ظاہر
بینائی چشم کی ہوں اور چشم سے جدا ہوں
یہ بھید میرا مخفی رکھنا اسدؔ تو دل میں
جو تو ہے وہ ہی میں ہوں اور میں ہی تو بنا ہوں
- کتاب : Rooh-e-Sama, Part 2 (Pg. 241)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.