تم کو گر خود سے جدا سمجھوں تو میں کافر ہوں
تم کو گر خود سے جدا سمجھوں تو میں کافر ہوں
میں اگر غیر خدا سمجھوں تو میں کافر ہوں
اپنے در پہ مجھے رہنے کی اجازت دے دو
نہ اسے عرش اولیٰ سمجھوں تو میں کافر ہوں
سامنے جب بھی تمہیں پاؤں میں اپنے جاناں
نہ اگر سجدہ روا سمجھوں تو میں کافر ہوں
مذہب عشق میں کی جاتی ہے ایسے پوجا
سر اٹھانے کو بجا سمجھوں تو میں کافر ہوں
تیری دہلیز پہ کرتا ہی رہوں گا سجدے
کعبہ بھی اس کے سوا سمجھوں تو میں کافر ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.