دل کا اجڑا چمن بسا یا رب
دل کا اجڑا چمن بسا یا رب
دے میرے درد کی دوا یا رب
ذکر لب پر ہو تیرا شام و سحر
کر دے ایسا شرف عطا یا رب
آخری دم مدینہ کر کے نصیب
پھر بقیع کر مجھے عطا یا رب
واسطہ تجھ کو حرم کعبہ کا
حج کا کر دے شرف عطا یا رب
غم دنیا نے مجھ کو گھیرا ہے
اس سے جاں تو میری چھڑا یا رب
دل عابدؔ اٹھے مہک جس سے
کوئی ایسی ھوا چلا یا رب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.