Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شریعت کی تمہیں سے زندگی ہے غوث جیلانی

عارفؔ نقشبندی

شریعت کی تمہیں سے زندگی ہے غوث جیلانی

عارفؔ نقشبندی

MORE BYعارفؔ نقشبندی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    شریعت کی تمہیں سے زندگی ہے غوث جیلانی

    حقیقت کی تمہیں کو آگہی ہے غوث جیلانی

    نظر جس پر پڑی تیری مقدر جگمگا اٹھا

    ہزاروں کی یوں ہی قسمت بنی ہے غوث جیلانی

    قیامت تک تری شمعِ ولایت بجھ نہیں سکتی

    تو حسنِ احمدی کی روشنی ہے غوث جیلانی

    جہاں قدرت کے سارے راز کھل جاتے ہیں بندے پر

    وہ منزل آپ کی ہے، آپ کی ہے غوث جیلانی

    عبادت کیا عبادت تھی، ولایت کیا ولایت تھی

    ابھی تک دل کی دنیا جھومتی ہے غوث جیلانی

    فنائے ذات حق ہو کر کیا یہ آپ نے ثابت

    محبت بے نیازِ بندگی ہے غوث جیلانی

    ترے بحرِ کرامت کا کنارا ہی نہیں ملتا

    زمانے کی نظر تھک تھک گئی ہے غوث جیلانی

    مقامِ جاوداں کی آپ کس منزل پہ پہنچے ہیں

    جہاں ہر اک نفس اک زندگی ہے غوث جیلانی

    وہ تیرا ہے تو اس کا ہے، وہ تجھ میں ہے تو اس سے ہے

    خدائی ہے کہ تیری بندگی ہے غوث جیلانی

    تجھے کیا فکر ہے عارفؔ اسی کو فکر ہے تیری

    سخی ہے غوث جیلانی، ولی ہے غوث جیلانی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے