Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیوں ہوں میں شاد نہ حیراں ہوں زمانے والے

آرزوؔ مہک

کیوں ہوں میں شاد نہ حیراں ہوں زمانے والے

آرزوؔ مہک

MORE BYآرزوؔ مہک

    کیوں ہوں میں شاد نہ حیراں ہوں زمانے والے

    میرے سرکار ہیں طیبہ کو بلانے والے

    مدحِ سرکار میں اے شعر سنانے والے

    رشک کرتے ہیں سدا تجھ پہ زمانے والے

    حب مرسل کا خزانہ ہے مرے سینے میں

    سن لے یہ بات زمانے کے خزانے والے

    وقتِ رخصت یہ بتا دل پہ ترے کیا گزری

    لوٹ کے روضۂ سرکار سے آنے والے

    حال جو دیکھا ہے آقا کو بتا دینا سب

    اک نظر دیکھ مجھے طیبہ کو جانے والے

    بھول جانا نہ کبھی اپنے نبی کا احساں

    نعمتِ دولتِ ایمان کو پانے والے

    ہوں ترے ہاتھ نہ خالی یہ دعا ہے میری

    بزمِ سرکار کا اے فرش بچھانے والے

    ایک شاعر کے لیے ہوتی ہے معراجِ سخن

    تیری نعتیں میری معراج پہ جانے والے

    دیکھو کردارِ علی، زہرا، حسن اور حسین

    ایسے ہوتے ہیں پیمبر کے گھرانے والے

    آرزوؔ میری دعا ہے کہ سدا شاد رہے

    محفلِ مرسلِ اعظم کو سجانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے