Sufinama

تو صیف کیا بیاں ہو محبوب پاک کی

عاشق حیدرآبادی

تو صیف کیا بیاں ہو محبوب پاک کی

عاشق حیدرآبادی

MORE BYعاشق حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    تو صیف کیا بیاں ہو محبوب پاک کی

    اللہ ہی کی شان ہے محبوبِ پاک کی

    بولا جو کچھ یہ پیر ہوا اس کا سب ظہور

    خود وحی سی زبان ہے محبوبِ پاک کی

    مخلوق بن کے جسمِ خدا میں ہے جلوہ گر

    خالق کی خاص جان ہے محبوب پاک کی

    خود غوثیت کا اس کو ہوا مرتبہ نصیب

    طاعت میں سب جہاں ہے محبوبِ پاک کی

    رکھتے ہیں ہم بھی حضرت قادر سے سلسلہ

    بیعت بھی درمیاں ہے محبوبِ پاک کی

    اولادِ مرتضیٰ سے مجھے عشق ہے سدا

    یہاں لب پہ داستاں ہے محبوبِ پاک کی

    خواجہ معین الدین حسن کہتے مجھے

    عاشقؔ میری دوکان ہے محبوبِ پاک کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے