شمعِ ایوانِ ولایت ہیں نیاز بے نیاز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شاہ نیاز احمد (بریلی-اتر پردیش)
شمعِ ایوانِ ولایت ہیں نیاز بے نیاز
مظر نور حقیقت ہیں نیاز بے نیاز
نجمِ اوج معرفت ہیں ماہ چرخ منزلت
نیر برج سعادت ہیں نیاز بے نیاز
طائرِ طوبیٰ نشیمن مرغِ لاہوت آشیاں
رشکِ صد شاہین رفعت ہیں نیاز بے نیاز
فخرِ بزم قادری ہیں وجہِ ناز چشتیاں
شاہِ شاہانِ طریقت ہیں نیاز بے نیاز
تاجدار کشورِ تسلیم و عشق بے ریا
شاہِ اقلیم محبت ہیں نیاز بے نیاز
جانِ مقبولین بزم مصطفیٰ و مرتضیٰ
رشکِ کوہ طور وحدت ہیں نیاز بے نیاز
فیض کے چشمے رواں ہیں ان کے دنیا میں غنیؔ
مصدرِ العام و رحمت ہیں نیاز بے نیاز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.