نہ کیوں چاہیں ہم داد یا غوث الاعظم
نہ کیوں چاہیں ہم داد یا غوث الاعظم
کہ سنتے ہو فریاد یا غوث الاعظم
تماشہ ہو آنکھوں کی پتلی میں تیرا
ہو دل میں تری یاد یا غوث الاعظم
دکھا دو دکھا دو خدا را دکھا دو
وہ حسنِ خدا داد یا غوث الاعظم
تری دستگیری جہاں پہ ہے روشن
تو کر میری امداد یا غوث الاعظم
ہے دل تو وہی جس میں تیری ہو الفت
رہے دل وہ آباد یا غوث الاعظم
خبر میرے مولانے آ کر وہیں لی
کہا جس نے امداد یا غوث الاعظم
رہ راست پر میرے دل کو لگا دو
یہ کہتا ہے بیداد یا غوث الاعظم
نہیں کوئی فریاد رس تجھ سا اپنا
کریں کس سے فریاد یا غوث الاعظم
جہاں میں جو ہیں نام لیوا تمہارے
رہیں غم سے آزاد یا غوث الاعظم
قیامت میں بن جائے بگڑی ہماری
بنا دو وہ رو داد یا غوث الاعظم
ہے بیدلؔ کو ہر دم وسیلہ تمہارا
اسے رکھنا دل شاد یا غوث الاعظم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.