Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بسی دل میں محبت ہے جناب غوث اعظم کی

عبداللہ بیدلؔ

بسی دل میں محبت ہے جناب غوث اعظم کی

عبداللہ بیدلؔ

MORE BYعبداللہ بیدلؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    بسی دل میں محبت ہے جناب غوث اعظم کی

    کھنچی آنکھوں میں صورت ہے جناب غوث اعظم کی

    بشر کیا ہے فرشتے سونگھنے آتے ہیں محفل میں

    عجب زلفوں میں نکہت ہے جناب غوث اعظم کی

    فضیلت جیسے نبیوں میں ہمارے شارہ دیں کو ہے

    وہ ولیوں میں ولایت ہے جناب غوث اعظم کی

    ہدایت ہیں وہ دنیا ہیں حمایت ہیں وہ عقبیٰ میں

    عنایت پر عنایت ہے جناب غوث اعظم کی

    ہے ان کی ٹھوکروں میں بھی عجب لطفِ مسیحائی

    یہ ادنیٰ سے کرامت ہے جناب غوث اعظم کی

    ’’مریدی لا تخف‘‘ فرمان ہے کیسا تسلی بخش

    لحد میں بھی حمایت ہے جناب غوث اعظم کی

    ہوئے قزاق تائب سب دکھائی راۂ حق ان کو

    صداقت وہ صداقت ہے جناب غوث اعظم کی

    چھڑایا جا کے روحوں کو فلک پر آپ نے اک دم

    یہ کس پایہ کی طاقت ہے جناب غوث اعظم کی

    قدم معراج کی شب دوش پر رکھا ہے حضرت نے

    سنا تم نے یہ رفعت ہے جناب غوث اعظم کی

    مرادیں ہوں گی پوری سب تمہاری بالیقیں بیدلؔ

    کہ ہاں تم پر عنایت ہے جناب غوث اعظم کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے