وہی پھر آن پیدا ہو وہی پھر شان پیدا ہو
وہی پھر آن پیدا ہو وہی پھر شان پیدا ہو
وہی پھر قلب مؤمن میں اگر ایمان پیدا ہو
مری ہیبت سے ہو یزداں شناسی قلب باطل کو
مری جذبات حق سے وہ نرالی شان پیدا کر
ہر اک مرد مسلماں پیکر اسلاف بن جائے
کوئی خالد کوئی حیدر کوئی عثمان پیدا ہو
تری احکام پر کر دیں نچھاور اپنی جانوں کو
ہمارے دل میں یارب الفت قرآن پیدا ہو
وہی نغمات پھر گونجیں زمانے کی فضاؤں میں
وہی اعجاز ہو مردہ دلوں میں جان پیدا ہو
عبودیت کا حق ہم سے ادائے کاش ہو جائے
وہ وحدت میں مٹ جائیں وہی عرفان پیدا ہو
ہمارے بازوؤں میں قوت فخر علی بھر دے
الٹ دیں ہر در خیبر وہی ایمان پیدا ہو
پہاڑوں کی چٹانوں سے بھی ٹکرا جائیں ہم یکتاؔ
اگر اس قلزم ایمان میں طوفان پیدا ہو
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 102)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.