مری سوتی قسمت جگائیں محمد
مری سوتی قسمت جگائیں محمد
مدینے میں مجھ کو بلائیں محمد
درِ پاک پر ہم کو اپنے بلا کر
ہمیں قید غم سے چھڑائیں محمد
ان آنکھوں سے دیکھوں نہ ہرگز کسی کو
اگر اپنا جلوہ دکھائیں محمد
ہے دیدار احمد میں دیدار حق کا
ہمیں اپنی صورت دکھائیں محمد
سنوں شور عالم نہ شورِ قیامت
سنوں گر تمہاری صدائیں محمد
یہی ہے تمنا یہی آرزو ہے
کہ پروانہ اپنا بنائیں محمد
نہیں مشک و عنبر کی خواہش رہے پھر
اگر بوئے گیسو سنگھائیں محمد
مرے دل سے ہو دور غیروں کی الفت
فقط اپنا شیدا بنا ئیں محمد
خجالت سے شمس و قمر زرد ہوویں
اگر رخ سے برقع اٹھائیں محمد
وہ ایمان میں ہووے کیوں کر نہ کامل
جسے جامِ الفت پلائیں محمد
نہ پا بند حرص و ہوا ابرؔ ہوں پھر
اگر اپنا بندہ بنائیں محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.