خدا کے نور کی بوچھار ہے مکے مدینے میں
خدا کے نور کی بوچھار ہے مکے مدینے میں
جہاں دیکھو عجب دیدار ہے مکے مدینے میں
دلوں کو جگمگاتا ہے نظارہ ذرے ذرے کا
ہر اک منظر سکوں آثار ہے مکے مدینے کا
زمیں تا آسماں پھیلی ہوئی ہے روشنی ہر سو
فضا ہر وقت پرانوار ہے مکے مدینےمیں
ہیں یہ دو شہر اک برج شرف ماہِ نبوت کے
رسول اللہ کا گھر بار ہے مکے مدینے میں
خدا کا نور آیا رحمۃ للعالمیں بن کر
حقیقت میں یہی اظہار ہے مکے مدینے میں
خدا کے فضل سے ہوں آشنائے جلوۂ رحمت
نگاہ شوق کو اقرار ہے مکے مدینے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.