Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محمد مظہرِ کامل ہے حق کی شانِ عزت کا

احمد رضا خاں

محمد مظہرِ کامل ہے حق کی شانِ عزت کا

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    محمد مظہرِ کامل ہے حق کی شانِ عزت کا

    نظر آتا ہے اس کثرت میں کچھ انداز وحدت کا

    یہی ہے اصل عالم مادّہ ایجاد خلقت کا

    یہاں وحدت میں برپا ہے عجب ہنگامہ کثرت کا

    گدا بھی منتظر ہے خلد میں نیکوں کی دعوت کا

    خدا دن خیر سے لائے سخی کے گھر ضیافت کا

    گنہ مغفور دل روشن خنک آنکھیں جگر ٹھنڈا

    تعالیٰ اللہ ماہِ طیبہ عالم تیری طلعت کا

    نہ رکھی گل کی جوشِ حسن نے گلشن میں جا باقی

    چٹکتا پھر کہاں غنچہ کوئی باغِ رسالت کا

    بڑھا یہ سلسلہ رحمت کا دور زلفِ والا میں

    تسلسل کالے کوسوں رہ گیا عصیاں کی ظلمت کا

    صفِ ماتم اٹھے خالی ہو زنداں ٹوٹیں زنجیریں

    گنہگارو چلو مولیٰ نے در کھولا ہے جنت کا

    سکھایا ہے یہ کس گستاخ نے آئینہ کو یارب

    نظارہ روئے جاناں کا بہانہ کرکے حیرت کا

    ادھر امت کی حسرت پر ادھر خالق کی رحمت پر

    نرالا طور ہوگا گردشِ چشمِ شفاعت کا

    بڑھیں اس درجہ موجیں کثرتِ افضال والا کی

    کنارہ مل گیا اس نہر سے دریائے وحدت کا

    مدد اے جوشش گریہ بہا دے کوہ اور صحرا

    نظر آجائے جلوہ بے حجاب اس پاک تربت کا

    وہ چمکیں بجلیاں یارب تجلیہائے جاناں سے

    کہ چشمِ طور کا سرمہ ہو دل مشتاق رویت کا

    رضائے خستہ جوشِ بحرِ عصیاں سے نہ گھبرانا

    کبھی تو ہاتھ آجائے گا دامن ان کی رحمت کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے