Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

احمد رضا خاں

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

    دل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں

    رخصتِ قافلہ کا شور غش سے ہمیں اٹھائے کیوں

    سوتے ہیں ان کے سایہ میں کوئی ہمیں جگائے کیوں

    بار نہ تھے حبیب کو پالئے ہی غریب کو

    روئیں جو اب نصیب کو چین کہو گنوائے کیوں

    دیکھ کے حضرتِ غنی پھیل پڑے فقیر بھی

    چھائی ہے اب تو چھاؤنی حشر ہی آ نہ جائے کیوں

    جان ہے عشقِ مصطفیٰ روزِ فزوں کرے خدا

    جس کو ہو درد کا مزہ نازِ دوا اٹھائے کیوں

    ہم تو ہیں آپ دلفگار غم میں ہنسی ہے ناگوار

    چھیڑ کے گل کو نو بہار خون ہمیں رلائے کیوں

    یا تو یوں تڑپ کے جائیں یا وہی دام سے چھڑائیں

    منتِ غیر کیوں اٹھائیں کوئی ترس جتائے کیوں

    خوش رہے گل سے عندلیب خارِ حرم مجھے نصیب

    میری بلا بھی ذکر پر پھول کے خار کھائے کیوں

    گردِ بلال اگر دھلے دل کی کلی اگر کھلے

    برق سے آنکھ کیوں جلے رونے پہ مسکرائے کیوں

    جانِ سفر نصیب کو کس نے کہا مزے سے سو

    کھٹکا اگر سحر کا ہو شام سے موت آئے کیوں

    اب تو نہ روک اے غنی عادتِ سگ بگڑ گئی

    میرے کریم پہلے ہی لقمۂ تر کھلائے کیوں

    سنگِ درِ حضور سے ہم کو خدا نہ صبر دے

    جانا ہے سر کو جا چکے دل کو قرار آئے کیوں

    ہے تو رضاؔ نراستم جرم پر گر لجائیں ہم

    کوئی بجائے سوزِ غم سازِ طرب بجائے کیوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے