Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا الٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو

احمد رضا خاں

یا الٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    یا الٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو

    جب پڑے مشکل شہ مشکل کشا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو

    شادیٔ دیدارِ حسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو

    یا الٰہی گورِ تیرہ کی جب آئے سخت رات

    ان کے پیارے منہ کی صبح جانفزا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی جب پڑے محشر میں شورداروگیر

    امن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے

    صاحبِ کوثر شہِ جود وعطا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی گرمیٔ محشر سے جب بھڑکیں بدن

    دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی نامۂ اعمال جب کھلنے لگیں

    عیب پوشِ خلق ستّارِ خطا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی جب بہیں آنکھیں حساب جرم میں

    ان تبسم ریز ہونٹوں کی دعا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی جب حساب خندۂ بے جار لائے

    چشمِ گریانِ شفیعِ مرتجیٰ کا ساتھ ہو

    یا الٰہی رنگ لائیں جب مری بے باکیاں

    ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی جب سر شمشیر پر چلنا پڑے

    ربِّ سلّم کہنے والے غمزدہ کا ساتھ ہو

    یا الٰہی جو دعائے نیک میں تجھ سے کروں

    قدسیوں کے لب سے آمیں ربّنا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی جب رضا خواب گراں سے سر اٹھائے

    دولتِ بیدار عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو

    مأخذ :
    • کتاب : حدائقِ بخشش (Pg. 57)
    • Author : اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے