Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پوچھتے کیا ہو عرش پریوں گئے مصطفیٰ کہ یوں

احمد رضا خاں

پوچھتے کیا ہو عرش پریوں گئے مصطفیٰ کہ یوں

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    پوچھتے کیا ہو عرش پریوں گئے مصطفیٰ کہ یوں

    کیف کے پر جہاں جلیں کوئی بتائے کیا کہ یوں

    قیصرِ دنیٰ کے راز میں عقلیں تو گم ہیں جیسی ہیں

    روحِ قدس سے پوچھئے تم نے بھی کچھ سنا کہ یوں

    میں نے کہا کہ جلوۂ اصل میں کس طرح گمیں

    صبح نے نورِ مہر میں مٹ کے دکھا دیا کہ یوں

    ہائے رے ذوقِ بے خودی دل جو سنبھلنے سا لگا

    جھک کے مہک میں پھول کی گرنے لگی صبا کی یوں

    دل کو دے نور و داغ عشق پھر میں فدا دو نیم کر

    مانا ہے سن کے شقِّ ماہ آنکھوں سے اب دکھا کے کہ یوں

    دل کو ہے فکر کس طرح مردے جلاتے ہیں حضور

    اے میں فدا لگا کر ایک ٹھوکر اسے بتا کہ یوں

    باغ میں شکرِ وصل تھا ہجر میں ہائے ہائے گل

    کام ہے ان کے ذکر سے خیر وہ یوں ہوا کہ یوں

    جو کہے شعرو پاسِ شرع دونوں کا حسن کیوں کر آئے

    لا اسے پیشِ جلوۂ زمزمہِ رضاؔ کہ یوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے