Sufinama

یا غوث الاعظم، یا قطبِ عالم، نہ کوئی ہمسر نہ کوئی ثانی

امیر بخش صابری

یا غوث الاعظم، یا قطبِ عالم، نہ کوئی ہمسر نہ کوئی ثانی

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    یا غوث الاعظم، یا قطبِ عالم، نہ کوئی ہمسر نہ کوئی ثانی

    نبی کی سیرت، علی کی صورت، جنابِ زہرہ کے دل کے جانی

    نبی کے نورِ نظر تمہیں ہو علی کے لختِ جگر تمہیں ہو

    تمہیں ہو شمعِ بزمِ عالم تمہیں ہو حسنین کی نشانی

    ہلال مشکل کشا تمہیں ہو جہاں کے حاجت روا تمہیں ہو

    یا شاہِ بغداد آج سن لو مری کہانی مری زبانی

    رسائی ہے آپ کی جہاں تک خیال پہنچے کہاں وہاں تک

    یہ شانِ محبوبیت تمہاری جو بات کہہ دی خدا نے مانی!

    جو چور آیا بنا ولی ہے یہ عبدالقادر کی وہ گلی ہے!

    پلٹ دی ہستی بدل دی دنیا یہ پیرِ کامل کی ہے نشانی

    وہ شانِ حسنِ قبول ہو تم بہارِ باغ بتول ہو تم!

    نگاہ میں عقدہ کشائی دیکھی، عیاں لبوں پہ معجزِ بیانی

    حضور پیرانِ پیر ہو تم قسم ہے روشن ضمیر ہو تم!

    امیرؔ کو بھی لگا لو دامن کہاں یہ جائے کرم کے بانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے