گنبد خصریٰ کا عکس پُرضیا ہے پیلی بھیت
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شاہ جی محمد شیر میاں (پیلی بھیت-اتر پردیش)
گنبد خصریٰ کا عکس پُرضیا ہے پیلی بھیت
شیر احمد، شیر حیدر کا پتہ ہے پیلی بھیت
راہ حق نور شریعت کا رہا ہے پیلی بھیت
اور طریقت کے اصولوں کی جلا ہے پیلی بھیت
جو ولایت کے فلک پر بن کے مثل کہکشاں
چپ کا فضل حق سے اور چمکا رہا ہے پیلی بھیت
اس کی ہو جائے گی طیبہ تک رسائی بالیقیں
جو عقیدت سے در شاہ جی گیا ہے پیلی بھیت
اعلیٰ حضرت پر عطائیں کسی قدر شاہ جی کی تھیں
بارہا جانا ہمیں بتلا رہا ہے پیلی بھیت
نسبتوں کا سودا کرتے پھر رہے ہیں وہ کریں
حاجتوں کا اپنی مرکز با خدا ہے پیلی بھیت
فیض بغدادی و سرہندی، جمالی ہے رواں
اس لیے سب کے دلوں کا مدعا ہے پیلی بھیت
میں مخالف سے ڈروں انوارؔ یہ ممکن نہیں
غوث و خواجہ اور مدد پر باخدا ہے پیلی بھیت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.