Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اللہ اللہ رے جلال ہیبت شیر خدا

عرش گیاوی

اللہ اللہ رے جلال ہیبت شیر خدا

عرش گیاوی

MORE BYعرش گیاوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    اللہ اللہ رے جلال ہیبت شیر خدا

    کانپ اٹھے افلاک سارے عرش اعظم ہل گیا

    دیکھ کر دستِ غضب میں اس کی تیغ خوں فشاں

    حاملانِ عرش چلائے رضینا بالقضا

    اے وہ واحد ذات، خیبر کو دیا جس نے اکھاڑ

    اے وہ طاقت، کوہ کو اک وار میں دو کر دیا

    اے کہ وہ ہے زلزلہ جس سے زمیں پر آج تک

    اے کہ وہ، جس سے یہیں قائم جگر سیماب کا

    اے کہ وہ مٹھی میں جس کی ہے تمامی کائنات

    اے کہ وہ قبضے میں جس کے پنجۂ دستِ خدا

    اے کہ وہ کی خضر کی سو بار جس نے رہبری

    اے کہ وہ ہے دستگیر ہر امام و اؤلیا

    عرشؔ کے بھی ڈوبتے بیڑے کو دے مولا نکال

    اے وصی، اے پیشوا، اے مرتضیٰ اے ناخدا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے