اے علاؤالدین صابر، وہ ترا دربار ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک حضرت علاؤالدین علی احمد (رورکی-راجستھان)
اے علاؤالدین صابر، وہ ترا دربار ہے
جو یہاں تک آگیا بس اس کا بیڑا پار ہے
بیکلی دل کی بڑھی جاتی ہے مولا ہجر میں
جانیں کیسا درد ہے یہ جانیں کیا آزار ہے
میکدہ کلیر کا ہم مستوں سے چھوٹے کس طرح
بے پئے بھی دل یہاں ہر ایک کا سرشار ہے
ہے بھنور میں اپنی کشتی اور دریا کا یہ رنگ
زور پر سیلاب ہے طوفان ہے، منجدھار ہے
دستگیری کیجیے، اے دستگیر بے کساں
ڈوبتا ہوں نا خدائی آپ کی درکار ہے
دردِ ہجراں کا ترے ہو جائے گا اے دل علاج
صبر کر تو صبر کر، صابر ترا غم خوار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.