دلوں پہ دیکھ لو قبضہ مرے شاہ جی میاں کا ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شاہ جی محمد شیر میاں (پیلی بھیت-اتر پردیش)
دلوں پہ دیکھ لو قبضہ مرے شاہ جی میاں کا ہے
ہر اک سو چل رہا سکہ مرے شاہ جی میاں کا ہے
بجا ہے عرش پہ ڈنکا مرے شاہ جی میاں کا ہے
جدھر بھی دیکھیے چرچا مرے شاہ جی میاں کا ہے
ہے سر پہ کالی ٹوپی کالا کرتا نیلا ہے تہبند
لباس پاک یہ سادہ مرے شاہ جی میاں کا ہے
مخالف آندھیاں مجھ کو ہلا سکتی نہیں یاروں
جگر پہ نام جو لکھا مرے شاہ جی میاں کا ہے
یہ پیلی بھیت ہے آ کر کبھی تم عرس میں دیکھو
یہاں گھر گھر میں قل ہوتا مرے شاہ جی میاں کا ہے
حفاظت خود بخود کرتی ہیں موجیں اس سفینہ کی
کہ جس پے نام ہے لکھا مرے شاہ جی میاں کا ہے
رضا تشریف لائے بارہا یہ عشق تو دیکھو
رضا سے دائمی رشتہ مرے شاہ جی میاں کا ہے
مدد کو آپ جاتے ہیں سہارا عرش دینے کو
گھرا طوفاں میں گر شیدا مرے شاہ جی میاں کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.