اللہ بھی ہے نور، محمد بھی نور ہے
اللہ بھی ہے نور، محمد بھی نور ہے
یہ دونوں نور مل کے ہیں، یا دور دور ہے
کل کائنات گر ہے محمد کے نور سے
اللہ کا وہ نور کیا بے کار نور ہے
پہچان کیا ہے اللہ محمد کے نور کی
کس طرح سمجھیں نور کو یہ کس کا نور ہے
شہ رگ سے وہ قریب ہے شہ رگ میں کیوں نہیں
اس راز کو وہ جانے گا جو باشعور ہے
ابلیس بھی تھا آدم و حوا بھی خلد میں
سچ سچ بتاؤ تینوں میں کس کا قصور ہے
مل جائے کوئی عارفِ کامل تو پوچھ لوں
بتلا کہ ’’کس‘‘ کے نور سے ’’کس‘‘ کا ظہور ہے
رضواںؔ اگر وہ ہوگا تو ہوگا نفوس میں
جب ہی تو نفسیات کو اتنا غرور ہے
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.