Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شبیر کا مقتل میں اسلام کو پھیلانا

بیدار شاہ وارثی

شبیر کا مقتل میں اسلام کو پھیلانا

بیدار شاہ وارثی

MORE BYبیدار شاہ وارثی

    دلچسپ معلومات

    نوحہ

    شبیر کا مقتل میں اسلام کو پھیلانا

    تیروں کے مصلیٰ پر ہے سجدۂ شکرانہ

    ایثار و اطاعت میں سقائے حرم بن کر

    عباس کے شانوں کا میدان میں کٹ جانا

    زہرا کی دلاری ہے توہینِ رسالت ہے

    دربارِ یزیدی میں سر ننگے اِسے لانا

    واللہ شہِ دیں کی تکریم امامت ہے

    معصوم سکینہ کا مرکب سے لپٹ جانا

    قاسم کی شجاعت سے اکبر کی دلیری سے

    اعدائے ستم گر کا شیرِ ازہ بکھرجانا

    لو خونِ محمد سے تم درسِ وفاداری

    یاحُر کی اطاعت سے سیکھے کوئی مرجانا

    تسلیم ورضا والا احساسِ خدا والا

    اس شمعِ رسالت کا ہر فرد ہے پروانہ

    اے قلب وجگر والو بیدارؔ نظر والو

    اصغر کی طرف دیکھو یوں تیرِ ستم کھانا

    مأخذ :
    • کتاب : آئینۂ احساس

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے