تو شانِ شاہ مغفوری معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
تو شانِ شاہ مغفوری معین الدین اجمیری
ولایت ہند ہے تیری معین الدین اجمیری
اسی کے دامن خواہش میں دولت لازوالی ہو
حضوری ہو جسے تیری معین الدین اجمیری
مشرف جو زیارت سے تری روضہ کے ہو آیا
ہوا ناری سے وہ نوری معین الدین اجمیری
دیا ہے فخر تجھ کو حق نے سارے اؤلیاؤں پر
نہیں ثانی کوئی تیری معین الدین اجمیری
حروفِ مات فی وجہ اللہ تیرے سوا کس کے
جبیں پر لکھ چکا باری معین الدین اجمیری
عدو تو تھا ہی گردوں یہ زمیں بھی ہوگئی دشمن
مدد فرماؤ تم میری معین الدین اجمیری
تلاطم بحر گر لو اب بلا ہے ڈوبی جاتی ہے
تو کشتی پار کر میری معین الدین اجمیری
نزول مہربانی سے دل مغموم مضطر کے
خدا را کر تو مسروری معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.