Font by Mehr Nastaliq Web

تیرے بغیر زندگی کیسے بسر کریں گے ہم

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

تیرے بغیر زندگی کیسے بسر کریں گے ہم

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

MORE BYڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

    تیرے بغیر زندگی کیسے بسر کریں گے ہم

    تجھ سے ہے زندگی میری تجھ کو نذر کریں گے ہم

    میرے کریم مصطفیٰ میرے رحیم مجتبیٰ

    تم کو نہیں تو پھر کسے اپنی خبر کریں گے ہم

    کعبہ کا احترام ہے لازم یہ دل کو کیا کریں

    دیکھو طوافِ روضۂ خیرالبشر کریں گے ہم

    دل بھی جگر بھی جاں سبھی سر تا پا اپنی زندگی

    قربان تم پہ ہر گھڑی شام و سحر کریں گے ہم

    ہر سانس تیری یاد ہے ہر لمحہ ہے تیرا خیال

    میری ہے بندگی یہی یوں ہی ذکر کریں گے ہم

    دنیا بدل گئی سہی تم جو میرے رہو تو بس

    دنیائے سنگ و خشت کو لعل و گہر رکیں گے ہم

    خسروؔ کا دل محمد سوئے مدینہ کھنچ چلا

    قدموں میں تم بٹھا رکھو یوں ہی گذر کریں گے ہم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے