ہوئی جب میری چشم نم یا محمد
ہوئی جب میری چشم نم یا محمد
ہوا آپ ہی کا کرم یا محمد
خود اپنی تجلی سے یوں ہے مخاطب
نہیں آپ جیسا صنم یا محمد
جو خود روشنی جس سے ہر شئی ہو روشن
وہی آپ نورا تم یا محمد
رضائے محمد رضائے الٰہی
ہمارا یہی ہے دھرم یا محمد
وہاں نعمتیں رحمتِ ہر دو عالم
جہاں پر نقوش قدم یا محمد
ثنائے محمد جہاں ہو مکمل
وہیں ٹوٹ جائے قلم یا محمد
بہت یاد خسروؔ ہے آتا مدینہ
نہ چھوٹے کبھی یہ حرم یا محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.