ہو چشمِ کرم جلنے لگا ہجر میں سینہ
ہو چشمِ کرم جلنے لگا ہجر میں سینہ
کملی میں چھپا لیجیے سرکارِ مدینہ
حسنین کے صدقے میں کرم کیجیے مجھ پر
جھولی مری بھر دیجیے سرکارِ مدینہ
ہے چاند ستاروں میں محمد کی تجلی
پھولوں میں مہکتا ہے محمد کا پسینہ
یا سیدِ عالم! کوئی رحمت کی نظر ہو
بگڑا ہے نبی جی! مری ہستی کا قرینہ
آنکھوں میں سمائے ہیں فناؔ حسن کے جلوے
جس دن سے تصور میں ہے تصویرِ مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.