جہاں گیری نسبتوں کے رنگ میں رنگا ہے جوڑا
دلچسپ معلومات
جوڑا۔
جہاں گیری نسبتوں کے رنگ میں رنگا ہے جوڑا
شاہِ نقیب تم پر کیسا سجا ہے جوڑا
واللہ اس کا سایہ ابرِ کرم نما ہے
ہم بیکسوں کے سر پر رحمت بنا ہے جوڑا
شاہِ حسن کی نسبت چمکی ہے رنگ بن کر
انوارِ بوالعلا کا نقشہ بنا ہے جوڑا
شاہِ رضا عنایت در پردہ جلوہ گر ہیں
انوارِ عبدالحی سے چمکا ہوا ہے جوڑا
تم کو رہے مبارک ’’بھَلو‘‘ رہنے والو!
انوارِ فیض و برکت برسا رہا ہے جوڑا
شاہِ نقیب! تیری نسبت کی روشنی سے
’’بھَلو‘‘ کے باسیوں کو چمکا رہا ہے جوڑا
’’شاہِ امان‘‘ تم پر برسے خدا کی رحمت
مرشد کی نذر تم نے اچھا کیا ہے جوڑا
شاہِ نقیب پر ہیں ’’شاہِ امیں‘‘ کی نظریں
’’شاہِ نواز‘‘ کو بھی بھایا ہوا ہے جوڑا
شاہِ نقیب کی ہو تم پر فناؔ نوازش
اتنی عقیدتوں سے تم نے لکھا ہے جوڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.