جاں ہے فدائے خواجہ دل مبتلائے خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
جاں ہے فدائے خواجہ دل مبتلائے خواجہ
آنکھوں میں نور خواجہ دل میں ضیائے خواجہ
سردار اؤلیا ہیں قطب زماں بھی ہیں
پائے وہی ولایت جس کو دلائے خواجہ
کیوں کر نہ قدر میری ہر اک بشر کرے گا
ہر لحظہ ہے زباں پر وصف و ثنائے خواجہ
ہر دم یہی دعا ہے یا رب کسی طرح سے
ہووے نصیب مجھ کو دیدِ لقائے خواجہ
اجمیر کی تمنا دل میں بھری ہوئی ہے
اجمیر جلد مجھ کو یا رب بلائے خواجہ
سارے جہاں کے گلرو جاں باز ہوں فدا ہوں
دیکھیں اگر ذرا وہ ناز و ادائے خواجہ
لا ریب میں وہ سلطاں اجمیر جن کی جا ہے
رتبہ یہ کس نے پایا کہیے سوائے خواجہ
کیا تاب ہے قلم میں طاقت کہاں یہ ہم میں
شمہ بھی لکھ سکیں گر وصف و ثنائے خواجہ
ملتا ہے بس اسی کو چاہے جسے دلائے
اللہ دے اسی کو جس کو دلائے خواجہ
کیا خوف عاقبت ہو محشر کا ڈر ہو کیوں کر
ہووے گا حشر میرا زیرِ لوائے خواجہ
حافظؔ کو اب نہیں ہے کچھ خوف دین و دنیا
لکھتا ہے مدح خواجہ وصف و ثنائے خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.