ابتدا آپ سے انتہا آپ سے
ابتدا آپ سے انتہا آپ سے
دونوں عالم کا ہے سلسلہ آپ سے
عرش کو فرش پر جانتا کون تھا
نام جس کا بھی روشن ہوا آپ سے
ان کہی بات آقا سے ہم نے سنی
ہر لکھا حرف ہم نے پڑھا آپ سے
قبر کا ہوش کیا جذب کا شوق کیا
ہر مسافر ہے منزل رسا آپ سے
میرے چاروں طرف سج گئے آئینے
میں نے مانگا تھا ایک آئینہ آپ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.