خانۂ دل میں میرے تو مہمان ہے
کملی والے تجھے دیکھوں ارمان ہے
تیری خوشبو سے مہکا ہر اک گل یہاں
تو تو مہکا ہوا اک گلستان ہے
تیری گلیوں سے نسبت جسے ہو گئی
پوری انسانیت میں وہ ذیشان ہے
تو نے خلق و مروت کی تعلیم دی
ساری دنیا پہ یہ تیرا احسان ہے
دل میں پتھر کے بھی عشق تیرا رہا
کون ہے وہ کہ جو تجھ سے انجان ہے
ربِ اکبر نے چاہا ہے تیری رضا
اس سے زیادہ کا کیا اور امکان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.